ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / بھٹکل میں زیر تعمیر مکان کو منہدم کرنے پر عورت نے کی مٹی کا تیل چھڑک کر خود کشی کی کوشش؛ کیا بارش سے گرنے کی وجہ سے مکان تعمیر کیا جارہا تھا ؟

بھٹکل میں زیر تعمیر مکان کو منہدم کرنے پر عورت نے کی مٹی کا تیل چھڑک کر خود کشی کی کوشش؛ کیا بارش سے گرنے کی وجہ سے مکان تعمیر کیا جارہا تھا ؟

Sat, 19 Oct 2019 21:23:40    S.O. News Service

بھٹکل:19؍اکتوبر(ایس اؤ نیوز) فوریسٹ اتی کرم زمین پر زیر تعمیر مکان  کو جب  فوریسٹ افسران نے سنیچر کی شام کو منہدم کردیا  تو اس بات پر پریشان   مکین خاتون نے اپنے اوپر مٹی کا تیل چھڑک کر خودکشی کرنے کی کوشش کی۔ واردات  سنیچر  کو تعلقہ کے بیلکے گرام پنچایت کے  جنتاکالونی حدود میں پیش آئی۔واقعے کے بعد کافی وقت تک ہنگامہ خیزی دیکھی گئی، مگر بعد میں پولس  کی مدد لی گئی اور انہدامی کاروائی کو آگے بڑھایا گیا۔

بتایا گیا ہے کہ بیلکے علاقے کی فوریسٹ زمین سروے نمبر 158اے پر ریکھا منجوناتھ موگیر نامی عورت اپنے گھر کی تعمیر کررہی تھی، جس کولےکر پچھلے کچھ دنوں سے فوریسٹ افسران اُسے  روک رہے تھے۔ فوریسٹ افسران کی تاکید کے بعد بھی عمارت کی تعمیر جاری رکھنےکی اطلاع ملتے ہی سنیچر کو فوریسٹ افسران اپنے عملے کے ساتھ جائے وقوع پر پہنچ کر انہدام کے لئے آگے بڑھے۔ انہدام کی خبر پھیلتےہی کئی فوریسٹ اتی کرم دار جمع ہوکر فوریسٹ افسران کے خلاف سخت برہمی کااظہارکیا۔مگر  فوریسٹ افسران نے عوام کی مزاحمت کیپرواہ کئے بغیر انہدامی کاروائی کو آگے بڑھایا تو اتی کرم دار عورت ساویتری نے اپنے جسم پر مٹی کا تیل چھڑک کر خود کشی کرنےکی کوشش کی ۔ موقع پر حالات نہایت ہنگامہ خیز ہوگئے اور فوریسٹ اہلکاروں پر لوگ بھڑک اُٹھے، ایسے میں   عوام   عورت کو پکڑ کر خودکشی کرنے سے بچانےمیں بھی کامیاب ہوگئے۔ ایسے میں فوریسٹ افسران نے پولس کی مدد طلب کی اور دیہی پولس تھانہ  کے سب انسپکٹر  روی اپنے عملے کےساتھ جائے وقوع  پرپہنچ کر پولس کا بندوبست کیا جس کے دوران ا نہدامی کارروائی جاری رکھی گئی ۔

واقعہ کو لےکر فوریسٹ اتی کرم دارخاندان والوں کاکہنا ہےکہ ہم گزشتہ کئی دہوں سے یہیں  پرگھر تعمیر کرکے رہتے آرہے  ہیں۔ مقامی پنچایت سے گھر نمبر اور ہیسکام سے بجلی کا کنکشن بھی  موجود ہے۔ بارش کی وجہ سے پرانا گھر گرگیا تھا تو ہم اسی جگہ پر گھر کی تعمیر کررہے تھے۔ اب فوریسٹ افسران نے ہمارا گھر توڑ دیاہے تو ہمیں رہنے کے لئے اب کوئی جگہ نہیں ہے۔ خاندان والوں نے  پولس سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فوریسٹ آفسران کے خلاف  کارروائی  کرے۔

معاملے کو لےکر آر ایف اؤ سویتا دیواڑیگا  کا کہنا ہےکہ ہم کوئی بھی پرانا اتی کرم نکال باہر نہیں کررہےہیں، ان کے مطابق متعلقہ نیا مکان  فوریسٹ زمین پر تعمیر کیا جارہاتھا اس کی منظوری دینا ہمار ے اختیار میں نہیں ہے، انہوں نے بتایا کہ  قانون کی خلاف ورزی کرتےہوئے تعمیر کی جارہی عمارت کو ہم نے منہدم کیا ہے۔

19oct20.jpg


Share: